ایلام کے پری ہسپتال ایمبولینس کے سربراہ حمید صفرپور نے بتایا ہے کہ مهران سرحد پر واقع میدان اربعین میں ایک موکب میں آگ لگنے کے حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے باعث قریبی جگہ پر کھڑی آٹھ گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔
حادثے کے فوری اطلاع ملتے ہی چھ ایمبولینسز اور ایک بس ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد امام حسین(ع) اسپتال مهران منتقل کیا گیا، جن کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔
آگ تیز ہوا کی وجہ سے پھیل گئی اور اس سے متعدد گاڑیاں بھی جل گئیں۔ حادثے کی اصل وجہ تفتیش کے لیے متعلقہ حکام جانچ کر رہے ہیں۔
اسی دوران، ایران کے ایمرجنسی سروس کے ترجمان نے بھی تصدیق کی کہ دو موکبوں میں آگ لگی جس میں ایک خاتون کی جان گئی اور تین افراد زخمی ہوئے۔ اس واقعے میں موکبوں کے علاوہ ۹ گاڑیاں بھی مکمل طور پر جل گئیں۔
مہرآن سرحد عراق کے عتبات عالیات اور اربعین زائرین کے لیے سب سے زیادہ مصروف سرکاری راستہ ہے، جہاں اکتوبر کے شروع سے اب تک 16 لاکھ سے زائد زائرین نے گذر کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ