اگر ملک میں جمہوری عمل پر شب خون مارنے والے ڈکٹیٹر کو اقتدار سے فارغ نہ کیا جاتا تو آج پاکستانی قوم میں دہشت گردی کے خلاف موجود یکجہتی اور اتحاد کی فضا کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف موجودہ جنگ پاکستان کی اپنی جنگ ہے اور اس میں ہماری فتح یقینی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے بارے میں پاکستانی عوام میں پائی جانے والی یکجہتی پاکستان کی سیاسی قیادت میں فکری ہم آہنگی کا نتیجہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج وزیرستان میں ہونے والے آپریشن کے حوالے سے پوری قوم پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ کھڑ ی ہے ۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 171104
شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس جنگ میں ہماری فتح یقینی ہے۔