15 جون 2009 - 19:30

عراق میں دو خودکش حملوں اور بم دھماکے سے کم از کم سات افراد جاں بحق اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق بم دھماکاMussayab کے علاقے میں ایک مارکیٹ میں کیا گیا ۔ بم سائیکل پر رکھے کولر میں چھپایا گیا تھا جس کے پھٹنے سے پانچ افراد جاں بحق اور سینتیس زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ ادھر رمادی میں خودکش کار بم دھماکا ہوا جس میں دو افراد مارے گئے اور چار زخمی ہوئے ۔ پولیس کے مطابق ایک اور خودکش حملہ آور نے رمادی کے قریب پولیس اسٹیشن کے باہر دھماکا کردیا تاہم اس میں صرف دہشت گرد ہلاک ہوا ۔