15 جون 2009 - 19:30

کابل میں طالبان نے اقوام متحدہ کے گیسٹ ہاؤس پر حملہ کرکے چھ غیر ملکیوں سمیتآٹھ افراد کو ہلاک کردیا ۔

تین خودکش حملہ آور بھی مارے گئے۔طالبان نے ذمے داری قبول کرتے ہوئے مزید حملوں کی دھمکی دی ہے ۔ پولیس کے مطابق خودکش جیکٹس پہنے کچھ حملہ آوروں نے صبح سویرے کابل کے وسطی علاقے شارع نو Shar-e-Now میں اقوام متحدہ کے گیسٹ ہاؤس پر دھاوا بولا ۔ ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا جس کے بعد اس کے ساتھی اندر داخل ہوگئے ۔ حملے کی اطلاع ملنے پر اتحادی اور افغان فورسز کے اہل کار وہاں پہنچ گئے اور گیسٹ ہاؤس کا محاصرہ کرلیا جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا ۔اقوام متحدہ کے ترجمان ایڈریان ایڈورڈز کے مطابق حملے میں عالمی ادارے کے چھ غیر ملکی ملازمین ہلاک اور نو زخمی ہوئے ۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس کے آپریشن میں تین خودکش حملہ آور بھی مارے گئے ۔جائے وقوع پر موجود ایک سیکیورٹی اہل کار کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک پولیس اہل کار اور ایک انٹیلی جنسافسر بھی ہلاک ہوئے ۔ زخمیوں میں کئی پولیس اہل کار شامل ہیں ۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی میں تین خودکش حملہ آوروں نے حصہ لیا ۔۔ انہوں نے کہا کہ طالبان نے تین دن پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ سات نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کو ناکام بنانے کے لئے کارروائیاں کی جائیں گی اور یہ حملہ اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے ۔ گذشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران کابل میں یہ تیسرا بڑا حملہ ہے ۔ سترہ ستمبر کو خودکش حملے میں اٹلی کے چھ فوجیوں سمیت سولا افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 8 اکتوبر کو بھارتی سفارت خانے پر خودکش حملے میں سترہ افراد مارے گئے تھے۔