15 جون 2009 - 19:30

وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بعض منی ایکس چینج ڈیلرز دہشت گردوں کی مالی معاونت کر رہے ہیں.

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہی۔وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتیہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے معاونین سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت نمٹا جائے ، انہوں نے تنبہہ کرتے ہو ئے کہا کہ دہشت گردوں کی کسی طرح بھی مدد کرنے والوں کے ساتھ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تفتیش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں میں غیر ملکی ذرائع بھی شامل ہیں ۔