برطانوی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایرانی وفد اس سلسلے میں بات چیت کیلئے پاکستان آئے گا۔ حکومت خودکش حملے کے ذمے داروں کو بے نقاب کرنے میں ان کی مدد کرے گی ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ معاملہ حکومتوں کے درمیان حل کیا جائے گا ۔ دہشت گردی علاقائی مسئلہ ہے اور دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنی ہوگی ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے ۔ پڑوسی، دوست اور برادر اسلامی ملکوں کے طور پر پاکستان اور ایران کو دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے علاقائی تعاون پر مبنی رویہ اپنانا ہوگا ۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 170037
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیستان خودکش حملے میں ملوث عناصر کا سراغ لگانے میں پاکستان ایران کی مدد کرے گا ۔