علی لاریجانی نے سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں آج بین الپارلیمانی عالمی یونین کے اجلاس کے موقع پر عمان کے اسپیکر پارلیمنٹ احمد بن محمد العیساوی سے ملاقات میں کہا کہ صہیونیوں کے مظالم کو ایک یہودی جج رچرڈ گولڈسٹون نے فاش کیا ہے تو ایسی حالت میں عرب اور اسلامی ممالک کی جانب سے ایران کی تجویز کی حمایت نہ کیا جانا نامناسب اقدام ہوگا۔ عمان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر احمد بن محمد العیساوی نے کہا کہ ان کا ملک ایران کی تجویز کی حمایت کرے گا۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 169883
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے امید ظاہر کی ہے کہ اسلامی ممالک بین الپارلیمانی اجلاس میں غزہ کے موضوع کو شامل کئے جانے کی ایرانی تجویز کی حمایت کریں گے۔