15 جون 2009 - 19:30

ہجرت اللہ مناواں پولیس ٹریننگ سینٹر کے علاوہ پیر مکی بم دھماکے میں بھی ملوث تھا۔

لاہورمیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مناواں ٹریننگ سینٹر میں پر حملہ کرنے کے جرم میں دہشت گرد ہجرت اللہ کودس سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ ہجرت اللہ مناواں پولیس ٹریننگ سینٹر کے علاوہ پیر مکی بم دھماکے میں بھی ملوث تھا۔ ہجرت اللہ کو مناواں ٹریننگ سینٹر میں پاک فوج کے جوانوں نے آپریشن کے دوران گرفتار کرلیا تھا۔ ہجرت اللہ کو جیل ٹرائل مکمل ہونے پرسزا سنائی گئی ہے۔ ہجرت اللہ نے اس سال30مارچ کو مناواں سینٹر پر دیگردہشت گردوں کے ساتھ حملہ کیا تھا جس میں8پولیس اہلکار شہیدہوگئے تھے۔ اس آپریشن میں ہجرت اللہ آرمی کے ہیلی کاپٹر پر بم پھینکنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا ۔