پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں ہونے والے آپریشن میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران18دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے جس کے بعد اب تک مارے جانیوالے دہشت گردوں کی تعداد78ہوگئی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمرالزمان کائرہ کے ہمراہ بریس بریفنگ دیتے ہوئے میجر جنرل ا طہر نے بتایا کہ فوج نے شیر بنگائی اور کوت کائی میں سخت مزاحمت کے بعد کنڑول حاصل کرلیا ہے ، کوت کائی خودکش حملہ آوروں کے استاد قاری حسین کا گڑھ ہے جبکہ گذشہ گھنٹوں کے دوران فورسز نے کونڈ کا کنڑول بھی سنبھال لیا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق اب تک کے آپریشن میں نو فوجی جوان شہید ہوئے ہیں ۔وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے تانے بانے جنوبی وزیرستان سے ملتے ہیں، پاکستان میں ریاستوں کے اندر ریاستیں برداشت نہیں کی جائیں گی، ہم ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرکے دم لیں گے۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان سے اب تک 14ہزار500سو خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سوات اور مالاکنڈ میں ترقیاتی عمل جلد شرو ع ہونے والا ہے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 169750
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران18دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے جس کے بعد اب تک مارے جانیوالے دہشت گردوں کی تعداد78ہوگئی ہے۔