ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان نے اسرائیل کے ساتھ فوجی،مشقوں کی منسوخی کے فیصلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ یہ فیصلہ ترکی کے عوام کی خواہشات کے مطابق کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ اناتولی عقاب فوجی مشقوں میں اسرائیل کی شرکت پر ترکی کے عوام ناراض تھے لہذا اسرائیل کے ساتھ فوجی مشقوں کو منسوخ کردیا گیا یہ فوجی مشقیں امریکہ ، اسرائیل اور ترکی کے مشترکہ تعاون سے ترکی کی سرزمین پر ہونا تھیں جنھیں ترکی نے بڑی جرئتمندی کے ساتھ منسوخ کردیا ۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 169449
اردوغان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ فوجی مشقوں کی منسوخی کا فیصلہ ترک عوام کی درخواست اور ان کی خواہشات کے مطابق کیا ہے۔