15 جون 2009 - 19:30

لاہور میں آج تین خود کش حملوں میں اندازاً 18دہشتگردوں نے کا رروائی کی.

لاہور میں بیدیاں ،مناواں اور ایف آئی اے کی بلڈنگ پر دہشتگردوں کے حملوں میں ابتک سات دہشتگرد مارے جاچکے ہیں جبکہ مناواں پولیس کے9 اورایف آئی اے کے چار اہلکار اور عام شہری بھی جان بحق ہوگیا۔ لاہور میں آج تین خود کش حملوں میں اندازاً 18دہشتگردوں نے کا رروائی کی ۔مناواں پولیس ٹریننگ اسکول میں 9سے 10دہشتگردوں نے حملہ کیا جن میں سے تین نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ ایک کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔مناواں پولیس سنٹرپر دہشتگردی میں مبینہ طور پر تین خودکش حملہ آور لڑکیاں بھی شامل تھیں ۔ذرائع کے مطابق چاروں دہشتگردوں نے خود کش جیکٹیں پہن رکھی تھیں۔آج صبح پہلا حملہ ٹمپل روڈ پر ایف آئی اے بلڈنگ پر ہوا جہاں دہشت گرد اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوگئے۔ایف آئی اے اہل کاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ مبینہ طورپر تین فرار ہوگئے۔ابھی ایف آئی اے کی عمارت میں فائرنگ کا تبادلہ جاری تھاکہ دہشت گردوں نے بیدیاں روڈ پر ایلیٹ فورس ٹریننگ اسکول اور مناواں میں پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ کردیا۔ جہاں دہشت گردوں نے پہلے دھماکے کئے اور اس کے بعد اندر گھس کر فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔تازة ترین اطلاعات کے مطابق بیدیاں ٹریننگ سنٹر اور مناواں پولیس ٹریننگ سنٹر میں مجموعی طور پر چاردہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ پولیس کے 9 شہیدہوئے ہیں ۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔تمام لاشیں ڈیڈ ہاؤس پہنچا دی گئی ہیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکرنے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی زخمی کو سیکیورٹی کلیرنس کے بغیر ڈسچارج نہ کیا جائے۔ ایف آئی اے کی بلڈنگ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالوں میں رانافاروق ،شہزاد یونس ،انسپکٹر ریاض ،اکرام الحق ،مبشرصدیق اور ظہیرافضل شامل ہیں۔ درین اثناء صوبائی دارالحکومت میں سیکورٹی فورسز کے تین اداروں پر دہشت گردوں کے حملوں کے دوران سب سے زیادہ لا علم صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان رہے جبکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی طرف سے فراہم کی گئی معلومات میں تضاد پایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے بلڈنگ، مناواں، پولیس ٹرینگ سنٹر اور ایلیٹ فورس کے ہیڈکوارٹر بیدیاں پر صبح سوا نو بجے سے دس بجے کے دوران وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے صبح ساڑھے دس بجے ہی ان تمام عمارتوں کو کلیئر قرار دے دیا جبکہ ایلیٹ فورس کے ہیڈ کوارٹر بیدیاں میں پیرا ملٹری فورسز اور پولیس نے دو بجے کے قریب آپریشن مکمل کیا۔ رانا ثناء اللہ خان نے صبح ساڑھے دس بجے بتایا کہ دہشت گرد اپنے مقاصد میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مناوں اور بیدیاں میں تو دہشت گردوں کو کوئی بھی کارروائی کرنے کا موقع ہی نہیں ملا اور پولیس نے انہیں گیٹ سے باہر ہی ناکام بنادیا تاہم ایف آئی اے بلڈنگ میں انہوں نے تھوڑا سا موو کیا جہاں انہیں ناکام بنادیا گیا اور اس وقت تینوں مقامات پر کہیں بھی کوئی دہشت گرد موجود نہیں ہے.