اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یہ اہم علمی و فکری اجتماع "مرجعیتِ دینیہ — امتِ اسلامی کا قلعہ" کے مرکزی شعار کے تحت منقعد کیا جا رہا ہے، جس کے پروگراموں کو شعبہ برائے فکری و ثقافتی امور، الوافی فاؤنڈیشن فار ڈاکومینٹیشن اینڈ اسٹڈیز اور جمعیت العمید نے باہمی اشتراک سے ترتیب دیا ہے۔
یہ فیسٹیول کئی نمایاں علمی و تحقیقی سرگرمیوں پر مشتمل ہو گا، جن میں سرفہرست "خطبات جمعہ کے دستاویزی و تحقیقی انسائیکلوپیڈیا کی تکمیل کا باقاعدہ اعلان ہے۔ یہ انسائیکلوپیڈیا 33 جلدوں پر مشتمل ایک گراں قدر علمی سرمایہ ہے، جس میں 2003ء سے 2020ء تک روضہ مبارک امام حسین(ع) میں قائم ہونے والی نماز جمعہ کے خطبات کو مرتب اور محقق انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کا آخری حصہ اعلیٰ دینی قیادت کے بیانات پر مشتمل ہے۔
فیسٹیول کے دیگر اہم پروگراموں میں شامل ہیں:
علمی تحقیقی کانفرنس اور اکیڈمک ورکشاپ
مقدس دفاعی فتویٰ اور معرکۂ آزادی کے مجاہدین کے موضوع پر قصیدہ خوانی اور افسانہ نگاری کا مقابلہ
تصویری نمائش جو فتوئ دفاع، شہداء، اور خاص طور پر سبایکر قتل عام کی تاریخی گواہی پر مشتمل ہو گی
اسی تناظر میں سبایکر قتل عام کے شہداء کی یاد میں ایک خصوصی کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جس میں شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور اور ان کے اہل خانہ کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔
یہ فیسٹیول ناصرف ایک ثقافتی و علمی روایت بن چکا ہے، بلکہ عراقی عوام کی قربانیوں، دہشت گردی کے خلاف ان کی مزاحمت، اور اعلیٰ دینی قیادت کے رہنما کردار کو اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ بھی ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اس فیسٹیول کے ذریعے فتویٰ جہاد کفائی کی روح کو زندہ رکھنے، اور اسے قومی شعور و اجتماعی حافظے میں راسخ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیرِ اہتمام نویں سالانہ مقدس فتوئ دفاع ثقافتی فیسٹیول کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جو 30 تا 31 مئی 2025ء کو منعقد ہو گا۔
آپ کا تبصرہ