15 جون 2009 - 19:30

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے غیرمسلم ملکوں میں غیرمسلموں کے ساتھ مسلمانوں کے صحیح رویئے پر زور دیا ہے.

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یونان میں «مسلم کمیونٹی، ثقافتی تشخص اور جاذبیت کی پالیسی» کے زیر عنوان منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل عالمی اہل البیت (ع) ایجنسی، جناب حجت الاسلام حسن اختری نے کہا: غیر مسلم ملکوں میں شیعہ اور سنی مسلمانوں کی سوسائٹی اسلامی تفکر کی عینیت اور تجسم ہے. 

انہوں نے کہا: غیرمسلم ممالک میں غیرمسلمانوں کے ساتھ صحیح رویہ مسلم اقلیتوں کا فرض ہے اور غیر مسلموں کے ساتھ دوستانہ اور محبت آمیز برتاؤ ایک ایسے معاشرے کی تشکیل کی بنیاد ہوسکتا ہے جس پر مفاہمت اور محبت کے جذبات کی حاکمیت ہوگی.

اس سیمینار کے دوسری مقرر، "عالمی تقریب بین المذاہب الاسلامی" کے سیکریٹری جنرل «آیت اللہ محمد علی تسخیری» تھے جنہوں نے آج کی دنیا میں مسلم اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور ہمدلی پر تأکید کی.

یونانی مسلمانوں کی انجمن کے سربراہ «نعیم القندور» نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے غیر مسلم ممالک میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یگانگت کی ضرورت پر زور دیا اور کہا: وحدت پر مبنی سرگرمیوں کے آغاز کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بہت ضروری ہے اور چونکہ اسلام نے ہمارے دلوں میں گهر کرلیا ہے ہم صحیح روشوں کے ذریعے دوسروں کو بهی اسلام کی دعوت دی سکتے ہیں جس کے نتیجے میں غیر مسلم دنیا میں بهی اسلام فروغ پائے گا.

«مسلم کمیونٹی، ثقافتی تشخص اور جاذبیت کی پالیسی» کے عنوان سے منعقدہ سیمینار، ثقافتی اور دینی تشخص، دینی و ثقافتی تشخص کے حوالے سے اشتراک اور افتراق کے نقاط، بقاء کے اسباب اور دینی و ثقافتی بقاء و استحکام کی رکاوٹوں کا جائزہ لینے کے مقصد سے 6 اکتوبر 2009 کو یونان میں منعقد کیا گیا.