15 جون 2009 - 19:30

امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکی حکومت طالبان کے کچھ ارکان کے ساتھ مل کر کام کرنے پر غو رکر رہی ہے۔

واشنگٹن میں ایک بیان میں وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ حکومت القاعدہ کے ان ارکان کے ساتھ کام کرنے پر غو رکررہی ہے جو القاعدہ کو چھوڑ کر قانون کی پاسداری کریں۔ان کا کہنا تھا کہا کہ افغانستان میں ملٹری حل ممکن نہیں کیونکہ حکومت کی موجودہ حکمت عملی کام نہیں لہٰذا مفاہمتی عمل کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ صدر اوباما ،امریکی نائب صدر جو بائیڈن اور وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کے درمیان ملاقات میں مفاہمتی عمل پر اتفاق کیا گیا۔