محکمہ خارجہ کے ترجمان آئن کیلے نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا نہیں سمجھتا کہ یہ ایک سخت ڈیڈ لائن ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا واضع کرچکا ہے کہ یہ فوری ضرورت ہے تاہم یہ اچانک ختم ہونے والی ڈیڈ لائن بھی نہیں ہے اور ایران کو اپنی ذمے داریوں کا خود احساس کرنا ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ ایران آئی اے ای اے کے ساتھ مکمل اورفوری تعاون پر اتفاق کرچکا ہے۔اب اسے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو آزادانہ طورپر دوہفتوں کے اندر ہرصورت میں اپنے ایٹمی پلانٹ تک رسائی دینی ہوگی۔امریکا توقع کرتا ہے کہ ایران اس پر عملدرآمد کرے گا۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 168526
امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ ایران کو جوہری تنصیبات تک رسائی فراہم کرنے کے لیے دی جانے والی دو ہفتوں کی ڈیڈ لائن پتھر پر لکھی تحریر نہیں ہے۔