15 جون 2009 - 19:30

کوئٹہ شوریٰ کے نام سے کام کرنے والے طالبان کے بارے میں امریکہ کے پاس اطلاعات ہیں تو پاکستان کو فراہم کی جائیں ۔

 ایوان صدر کے ترجمان فرحت اﷲ بابر نے ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ کوئٹہ شوریٰ کے نام سے کام کرنے والے طالبان کے بارے میں امریکہ کے پاس اطلاعات ہیں تو پاکستان کو فراہم کی جائیں ۔ انھوں نے کہا کہ درست معلومات فراہم کی گئیں تو پاکستانی فورسز طابلان کے خلاف خود کاروائی کریں گی لیکن امریکہ کو بلوچستان میں حملوں کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق سی آئی اے کے سر براہ نے صدر آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ رحمن ملک کے ساتھ ملاقات میں انہیں کوئٹہ کے گردو نواح میں القاعدہ اور طالبان کے مبینہ موجودگی کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔