پہلا ڈرون حملہ جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں کیاگیا جس میں 12افراد جاں بحق اور 8زخمی ہو گئے جبکہ دوسرا ڈرون حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں کیا گیا جس میں 4 افراد جا ں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ جنوبی وزیرستان کے مقامی ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے نے دو میزائل فائر کئے تاہم ذرائع کے مطابق اس حملے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد مقامی ہیں ۔حملے کے بعد مقامی افراد نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا او رملبے سے لاشیں نکالنا شروع کر دیں ۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 168175
جنوبی وشمالی وزیرستان کے علاقوں میں ایک دن میں امریکی ڈرون طیاروں کے 2میزائل حملوں میں مجموعی طورپر 16افرادجاں بحق اور درجن کے قریب زخمی ہو گئے ۔