15 جون 2009 - 19:30

فاٹا ممبران کے ترقیاتی فنڈز کی راہ میں حائل رکاوٹ دور کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں.

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ فاٹا کے وزرا اور پارلے مانی سیکریٹریوں کے استفعوں پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے اور ان کے ترقیاتی فنڈز کی راہ میں حائل رکاوٹ دور کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں ۔ وزیر اعظم نے اسلام آباد سے آج گلگت جاتے ہوئے طیارے میں میڈیا کے نمائیندوں سے گفت گو میں کہا کہ فاٹا کے وزرا اور پارلے مانی سیکریٹریوں نے استعفی دیئے تھے جنہیں میں نے روک دیا ہے ، ، انہوں نے بتایا کہ فاٹا ارکان کو ترقیاتی فنڈز کی شکایات تھیں جسے دور کرنے کے لئے متعقلہ اداروں کو ہدایات کردی ہیں جبکہ صدر آصف زرداری کی وطن واپسی پر فاٹا ارکان کی ان سے ملاقات کرائی جائے گی اور دیگر تحفظات بھی دور کیئے جائیں گے ۔وزیراعظم گیلانی گلگت بلتستان کے ترقیاتی پیکج کا باضابطہ اعلان کرنے کے لئے جب گلگت ایئرپورٹ پہنچے تو وہاں علاقے کے قائم مقام گورنر قمر زمان کائرہ نے ان کا استقبال کیا۔