رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام، تہران میں تعینات اسلامی ممالک کے سفیروں اور عوام کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات میں فرمایا ہے کہ اسلامی نظام کی پالیسی قرآن اور اسلامی احکام اور مظلوم کے دفاع پر استوار ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تسلط کے نظام کی دشمنی کی اصل وجہ بھی یہی ہے ۔اسلامی جمہوریۂ ایران کے حکام، تہران میں تعینات اسلامی ممالک کے سفیروں اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ایرانی باشندوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے عید فطر کی مناسبت رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی ۔رہبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں جنگي ساز و سامان کے ذریعے صیہونی حکومت کو نابود کرنے کی ایران کی کوششوں سے متعلق یورپی ذرائع ابلاغ کے بے بنیاد دعوے کی جانب اشارہ کیا اور فرمایا کہ ایران مسئلۂ فلسطین کے بارے میں ایک معقول ، منطقی اور انسانی تجویز رکھتا ہے اور اس کو وہ پیش بھی کرچکا ہے ۔رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر زوردیا کہ اگر ملت اسلامیہ متحد ہوتی اور اپنی تمام سیاسی اور جغرافیائی صلاحیتوں سے استفادہ کرتی تو آج فلسطینی عوام اور غزہ کے باشندوں کو موجودہ صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا اور منہ زور طاقتیں اسلامی حکومتوں پر اپنی پالیسیاں مسلط نہ کرسکتیں ۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کی دفاعی صلاحیت کے خطرناک ہونے کے امریکی دعوے کی لبنان کے ممتاز شیعہ عالم دین علامہ سید محمد حسین فضل اللہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کو صیہونیوں کے آگے جھکانے کے مقصد سے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں ۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق علامہ محمد حسین فضل اللہ نے جنوبی بیروت میں واقع مسجد حسنین میں نماز عید الفطر کے خطبوں میں مزيد کہا کہ امریکی صدر باراک اوباما جدید طریقے سے فلسطین میں استقامت کو ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ علامہ محمد حسین فضل اللہ نے مزید کہا کہ باراک اوباما کی پالیسیاں صیہونیوں کی پالیسیوں سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہیں اور باراک اوباما دوسرے امریکی صدور سے زیادہ صیہونیوں کی شرائط مان رہے ہیں حتی کہ وہ صیہونی بستیوں کی تعمیر رکوانے کےسلسلے میں صیہونی وزير اعظم بنیامین نیتن یاہو سے اپنی شرائط منوانے کی پوزیشن میں بھی نہیں ہیں ۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 167507
اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام، تہران میں تعینات اسلامی ممالک کے سفراء اور عوام کے مختلف طبقات نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سے ملاقات کی۔