ذرائع کے مطابق ابو فَرَج خود کش حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا اور اسکا اصل نام محمدنسیم ہے۔ابو فَرَج شدت پسند کمانڈر درویش کا بیٹا ہے، جنہوں نے چند روز قبل خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وہ بچوں کو خود کش حملوں کی ٹریننگ دیتا تھا۔ ابو فَرَج کو گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران چارباغ کے علاقے سے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ اس کا شمار فضل اللہ کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا ۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 167504
سوات میڈیا سینٹر کے مطابق کالعدم تحریک طالبان سوات کی شوریٰ کے رکن ابو فَرَج کو زخمی حالت میں چار باغ کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا