ہنگو میں شاہو روڈ پرواقع مسجد میں دھماکے سے ضلع ناظم حاجی خان افضل جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہنگو شاہو روڈ پر واقع مسجد میں دھماکا ہوا جہاں اعتکاف میں بیٹھے ضلع ناظم حاجی خان افضل زخمی ہوئے گئے ، انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
دریں اثناء کوہاٹ کے قریب دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 40 شیعہ مسلمان شہید اور 80 دیگر زخمی ہوگئے ہیں اور ان دو حملوں سے صاف واضح ہوتاہے کہ دشمنان اسلام مسلمانوں کے بھیس میں کسی بھی اسلامی مکتب فکر کے پیروکاروں پر رحم نہیں کرنے والے اور یہ سارے مسلمانوں کے لئے لمحۂ فکریہ ہے.