6 جنوری 2021 - 18:47
بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردو کو لگام دینے کے لئے بھر پور آپریشن کیا جائے: علامہ حسن ظفر نقوی

کوئٹہ میں دہشت گردو کی جانب سے شناخت کے بعد11سے زائد شیعہ ہزارہ برادری کے بے گناہ افراد کو قتل کرنا دہشت گردی کی بد ترین کاروائی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر جاری احتجاج میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردو کی جانب سے شناخت کے بعد11سے زائد شیعہ ہزارہ برادری کے بے گناہ افراد کو قتل کرنا دہشت گردی کی بد ترین کاروائی ہے جس کی ہم پُروز الفاظ میں شد ید مذمت کر تے ہیں دہشت گردوکی یہ کاروائی قومی ایکشن پلان بنانے والوں کے لیے لمحہ فکر یہ ہے گز شتہ دنوں بلوچستان میں سیکورٹی اداروں پر حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے اور سیکیورٹی فورسز کے ادارے ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر کر نے کے دعوے کر رہے ہوں تو یہ کاروائیاں اُن کے دعوے پر سوالیہ نشان ہے مکتب تشیع نے اس ملک میں اپنے پیاروں کے ہزاروں جنازے اٹھائے اور دوسری طرف قاتلوں نے اس ملک کی فضاء کو پُر تشدد بنایا اور پاکستان کی سالمیت پر حملہ کیا آج اُن دہشت گردو اور پُر امن محب وطن شہریوں کو بیلنسنگ پالیسی پر نہ رواں سلوک کا سامنا ہے قاتل قاتل ہوتا ہے اُس کو سزا دینا حکومت کی ذمہ داری ہے اور مقتول کے جان ومال کا دفاع کر نا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے لہذا آئین اور قانون پر عملدرآمد کیا جائے اور اس بیلنس کی پا لیسی کو ختم کیا جائے اس کاروائی سے ایسا لگتا ہے کہ ملک میں پھر ایک بار دہشت گرد آگ اور خون کے کھیل کا دوبارہ آغاز چاہتے ہیں بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردو کو لگام دینے کے لئے بھر پور آپریشن کیا جائے تا کہ آئندہ اس طرح کی دل سوز دہشت گردانہ کاروائیوں سے بچا جا سکے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲