29 دسمبر 2020 - 13:36
ایرانی کورونا ویکسین کا انسانی تجربہ شروع ہو گیا

ایرانی سائنسدانوں اور محققین کے تیار کردہ کورونا ویکسین کا انسانی تجربہ شروع ہو گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کلینیکل اسٹڈیز کے طور پر امام خمینی ایکزیکٹیو فاؤنڈیشن کے تحقیقاتی شعبے کے ذریعے تیار شدہ کورونا ویکسین کے انسانی تجربے کا آغاز ہو گیا ہے۔

اس ویکسین کا نام ’کوو ایران برکت‘ ہے۔ امام خمینی ایکزیکٹیو فاؤنڈیشن کے ترجمان حجت نیک ملکی نے کہا کہ اس ویکسین کو انسانوں پر تجربہ کرنے کا لائسنس حاصل ہونے کے بعد آج سے ان افراد کو انجیکٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جو رضاکارانہ طور پر اپنی آمادگی ظاہر کی تھی۔

نیک ملکی کا کہنا ہے کہ اب تک پینسٹھ ہزار سے زیادہ افراد نے اس ٹیکے کو لگوانے کے لئے رضاکارانہ طور پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔ پہلے مرحلے میں چھپن افراد کو اس  ویکسین کا پہلا ڈوز  دیا گیا ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲