11 دسمبر 2020 - 21:26
آخر کار اہل سنت کے لیڈروں میں کوئی تو نظر آیا جو حق بات کہے

کیوں اہل سنت ایران کے شاہ کے زمانے میں شاہ کے ساتھ کوئی مخالفت نہیں رکھتے تھے جبکہ شاہ بھی شیعہ تھا؟ مخالفت تو دور کی بات بلکہ اہل سنت سب اس کے مطیع تھے!

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اردن کے پارلیمنٹ ممبر "طارق خوری" کے حق پر مبنی الفاظ جنہوں نے اردن کی سڑکوں کو بھڑکا دیا اور سلفی جماعتوں اور گروہوں کو خوف زدہ کر دیا۔
طارق خوری نے اپنے مضمون میں یوں لکھا ہے:
کیا وہ لوگ جنہوں نے فلسطین کے ساتھ غداری کی شیعہ تھے !؟
کیا وہ لوگ جنہوں نے لیبیا کو تباہ کیا اور لیبیا کے عوام کا قتل کر رہے ہیں شیعہ ہیں!
کیا خودکش حملہ آور جو عراق، شام، سعودی عرب، کویت وغیرہ میں خود کش حملے کرتے ہیں سب کے سب شیعہ ہیں؟!
کیا وہ لوگ جنہوں نے مسجد اقصی کو آگ لگائی شیعہ تھے!
کیا وہ شیعہ تھے جنہوں نے صومالیہ کو تباہ کیا!
کیا وہ امریکی طیارے جنہوں نے بغداد پر بمباری کی وہ شیعہ ہوائی اڈوں سے پرواز کرتے تھے!؟
کیا وہ دھماکے جو مصر کے صحرائے سینا میں ہوتے ہیں وہ شیعہ انجام دیتے ہیں؟
کیا القاعدہ، داعش اور جبہۃ النصرہ سب شیعہ ہیں!َ؟
کیوں صہیونیوں کے درمیان خودکش حملے نہیں ہوتے بلکہ صرف مسلمانوں کے بیچ ہوتے ہیں؟
کیا قرضاوی (افراطی وہابی مولوی) شیعہ علماء میں سے ہے؟ جس نے ہر حرام کو حلال کر دیا ہے؟
خوشا بحال صہیونیوں کے جو یہ کام کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں کہ ہم اپنی بندوقوں کو ایک دوسرے کی طرف نشانہ بنائیں اور وہ آرام و سکون کے ساتھ یہودی آبادکاریاں کرتے رہیں اور ہمیں ہنستے رہیں!!
ہم دیکھتے ہیں کہ سعودی ، لیبیائی ، تیونسی وغیرہ ہر روز خود کش کاروائیاں کرتے ہیں اور مقبوضہ فلسطین جس کا اقتدار صہیونیوں کے پاس ہے کے علاوہ تمام اسلامی ممالک میں بم دھماکے کرتے ہیں!۔ کیوں اور کیا دیکھتے ہو!؟ کیا حزب اللہ لبنان نے ان کی روک تھام کی ہے ؟!
کیوں اہل سنت ایران کے شاہ کے زمانے میں شاہ کے ساتھ کوئی مخالفت نہیں رکھتے تھے جبکہ شاہ بھی شیعہ تھا؟ مخالفت تو دور کی بات بلکہ اہل سنت سب اس کے مطیع تھے!
آپ حزب اللہ لبنان پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ کیوں فلسطین کو آزاد نہیں کرتے جبکہ وہ ایک گروہ اور مختصر فورس ہیں لیکن دوسری طرف عرب اور اسلامی حکومتیں یہودیوں کے ساتھ کھلمکھلا دوستی کا ہاتھ بڑھا رہی ہیں اور ان کے ساتھ تعلقات قائم کر رہی ہیں اور ان میں کے آخری اردوغان ہیں؟
بہرحال میں نے اپنی رائے دی ہے اور آپ بھی اپنی رائے دیں لیکن یاد رکھیں جب کسی خلیجی شہری نے مقبوضہ فلسطین میں اپنی شہادت پیش کی تو اس دن میں اپنی رائے بدل دوں گا۔
جب میں یہ دیکھوں کہ داعش اور القاعدہ کا پرچم اسرائیل کی پارلیمنٹ پر لہرا رہا ہے اور عرب ممالک نے اسرائیلی سفارتخانے بند کر دئیے ہیں اس دن میں یقین کر لوں گا کہ میں نے غلط کہا اور میں اپنی لفظوں کو واپس لے لوں گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲