اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے سلامتی کونسل کے نام ایک خط ارسال کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ صیہونی حکومت ایران کے ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادے کے قتل کی ذمہ دار ہے۔
ایران کے مستقل مندوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے باقی ماندہ دور میں امریکہ اور اسرائیل کے ممکنہ غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی بابت بھی سخت خبردار کیا ہے۔
انہوں نے ایرانی سائنسداں کے قتل کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور مغربی ایشیا کو تباہ کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے وہ اس اقدام کی کھل کر مذمت کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲