20 نومبر 2020 - 20:29
ایران کیساتھ اقتصادی تعلقات کی حمایت کرتے ہیں: اطالوی سفیر

اس ویبنار میں 130 اطالوی درمیانے اور چھوٹے کاروباری اداروں نے شرکت کی اور شرکا کو ایرانی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ تعاون کے سلسلے میں کئی مواقع متعارف کروائے گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں تعینات اطالوی سفیر نے کہا ہے کہ تہران اور روم کے درمیان اقتصادی تعلقات کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ بات "جوزپہ پرونہ" نے جمعرات کے روز "ایرانی مارکیٹ میں درمیانے اور چھوٹے کاروباروں کی حمایت کرنا" کے عنوان سے ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس ویبنار میں 130 اطالوی درمیانے اور چھوٹے کاروباری اداروں نے شرکت کی اور شرکا کو ایرانی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ تعاون کے سلسلے میں کئی مواقع متعارف کروائے گئے۔

اس ویبنار نے ایرانی مارکیٹ میں اطالوی کمپنیوں کی موجودگی کے لئے اطالوی اداروں اور یوروپی یونین کے ذریعہ فراہم کردہ مختلف اور وسیع تر آلات کے استعمال پر زور دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲