17 نومبر 2020 - 20:29
کینیڈا کے منافقانہ رویے پر ایران کا احتجاج، اطالوی سفیر کی وزارت خارجہ میں طلبی

اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات اطالوی سفیر جن کا ملک، ایران میں کینیڈا کے مفادات کا محافظ ہے، کو محکمہ خارجہ طلب کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات اطالوی سفیر کو محکمہ خارجہ طلب کرکے ان کو کینیڈین حکومت کیجانب سے انسانی حقوق کیخلاف اٹھائے گئے اقدامات و نیز کینیڈا میں مقیم ایرانی شہریوں کے شہریت اور قونصلر حقوق سے متعلق منافقانہ رویے پر ایرانی احتجاج سے آگاہ کیا گیا۔

منعقدہ اس اجلاس میں کینیڈا میں مقیم 400 ہزار سے زائد ایرانی شہریوں پر تبصرہ کرتے ہوئے گزشتہ سالوں کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے منقطع ہونے کی وجہ سے ان کو قونصلر خدمات تک عدم رسائی اور ایران کیجانب سے قونصل خانہ یا کہ مفادات کے تحفظ کے دفتر کے قیام کی درخواست پر کینیڈا کی عدم توجہ اور لاپروائی کو انسانی حقوق کیخلاف قرار دیا گیا۔

اس اجلاس میں مزید کہا گیا کہ کینیڈین حکومت نے ملک کو دنیا کے معاشی گھوٹالہ کرنے والوں اور مالی جرائم پیشہ افراد کیلئے ایک محفوظ پناہ گاہ بناکر "محمود رضا خاوری" جیسے مجرموں کیخلاف قانونی کاروائی، گرفتاری اور حوالگی سے متعلق اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی ہے؛ اور خاوری کیخلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کے باوجود کینیڈا کی پولیس نے ان کو اسلامی جمہوریہ ایران کے حوالے کرنے میں ایران سے تعاون نہیں کیا ہے۔

اور یہ صرف کینیڈین حکومت کیجانب سے انسانی حقوق کیخلاف اٹھائے گئے دو اقدامات ہیں جو انسانی حقوق کے محافظ کی حیثیت سے دوسرے ملکوں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر کینیڈین حکومت کی ساکھ پر سوالیہ کا نشان لگاتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲