اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کانپور کے شہر قاضی مولانا عالم رضا نوری کے انتقال پُر ملال پرمجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے اظہار غم کرتے ہوئے ان کے خانوادے کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی ۔مولاناسید کلب جواد نقوی نے تعزیتی پیغام میں کہاکہ مولانا عالم رضا نوری اتحا دبین المسلمین کے داعی اور ملت کے لئے دردمند شخص تھے ۔انہوں نے ہمیشہ شیعہ و سنی اتحاد کے لئے کوششیں کیں اور قوم کو متحد رکھنے کے لئے آخر دم تک کام کرتے رہے ۔وہ بہترین اخلاق و کردار کے مالک تھے ۔ان کے سماجی و دینی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ہم اللہ سے دعا گوہیں کہ ان پروردگار عالم مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے ۔
مولانا کلب جواد نقوی نے مولانا مرحوم کے پسماندگان اور اہل خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی اور ان کے قومی خدمات کو بے مثل قرار دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲