31 اکتوبر 2020 - 12:45
انگریزی شیعہ کون ہیں؟ بارہویں قسط

امام خمینی (قدس سرہ) اس سلسلے میں فرماتے ہیں: "غیبت صغری کے بعد ایک ہزار سال کا عرصہ گذر چکا ہے اور ممکن ہے کہ ایک لاکھ سال مزید بھی گذر جائیں اور مصلحت تقاضا نہ کرے کہ امام زمانہ(ع) تشریف لائیں۔ تو اس طویل عرصے میں کیا اسلام کے احکام کو زمین پر پڑا رہنا چاہئے اور انہیں نافذ نہیں ہونا چاہئے اور جو بھی [آئے اور] جو کچھ بھی چاہے کر گذرے؟

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ علماء نے ظہور سے پہلے لہرائے جانے والے پرچموں کے بارے میں نقل ہونے والی روایت پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے: "حقیقت یہ ہے کہ روایت کی مراد کچھ خاص جھنڈے ہیں جو خاص قسم کی خصوصیات کے حامل ہیں اور کسی خاص موقع پر زیر بحث آئے ہیں۔ کیونکہ حقیقتا اس قسم کے کلام کا ابتدائی طور پر [اور کسی خاص قسم کے سوال اور کسی خاص پس منظر کے بغیر] امام معصوم علیہ السلام سے صادر ہونا بہت بعید ہے"۔ (14)
4- ممکن ہے کہ یہ روایت پیش گوئی کے زمرے میں آتی ہو اور ان حکومتوں کے بارے میں ہو جو ظہور سے آج تک قائم ہوتی آئی ہیں اور آج بھی دنیا میں قائم اکثر حکومتیں جن میں سے بہت سوں کی گمراہی اور ضلالت بھی روز روشن کی طرح عیاں ہے اور مسلمان حکومتیں جو اپنے فرائض پر عمل نہیں کرتیں؛ کیا آپ کو علی علیہ السلام کی حکومت کے بعد قائم ہونے والی حکومتوں میں کوئی حکومت معلوم ہے جو عادلانہ ہو اور اس کی سلطنت طاغوت کے موافق ہو اور حق سے متصادم نہ ہو؟ (15)
5۔ فرض کرتے ہیں کہ یہ روایت اپنے ظاہری معنی کے مطابق ہو؛ تاہم یہ اس صورت میں بھی قابل توجہ نہیں ہے کیونکہ اس قسم کی روایات کے مقابلے میں متعدد قرآن کریم کی متعدد آیات کریمہ موجود ہیں جو اللہ کے لئے قیام کرنے (16)، اللہ کی راہ میں جہاد کرنے، (17) امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنے (18) اور طاغوت کا مقابلہ کرنے پر تاکید کرتی ہیں نیز بےشمار احادیث ہم تک پہنچی ہیں جن میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنے  اور خدا کی راہ میں قیام کا حکم دیتی ہیں (19) اور یہ سب کسی خاص زمانے کے لئے محدود نہیں ہوسکتیں۔
امام خمینی (قدس سرہ) اس سلسلے میں فرماتے ہیں: "غیبت صغری کے بعد ایک ہزار سال کا عرصہ گذر چکا ہے اور ممکن ہے کہ ایک لاکھ سال مزید بھی گذر جائیں اور مصلحت تقاضا نہ کرے کہ امام زمانہ(ع) تشریف لائیں۔ تو اس طویل عرصے میں کیا اسلام کے احکام کو زمین پر پڑا رہنا چاہئے اور انہیں نافذ نہیں ہونا چاہئے اور جو بھی [آئے اور] جو کچھ بھی چاہے کر گذرے؟ کیا وہ قوانین ـ جن کی تشریح، تبلیغ، نشر و اشاعت اور نفاذ کے لئے رسول اللہ(ص) نے 23 سال تک ناقابل برداشت حد تک محنت کی تھی ـ صرف ایک خاص زمانے تک محدود تھے؟ کیا خداوند متعال نے اپنے احکام کو 200 سال تک کے لئے محدود کیا؟ اور کیا [امام زمانہ(ع) کی] غیبت صغری کے بعد، اسلام نے اپنا سب کچھ چھوڑ دیا ہے۔ اس قسم کی باتوں کا یقین کرنا یا ان خیالات کا اظہار درحقیقت اسلام کے منسوخ ہونے کا اعلان و اظہار ہے۔ کوئی بھی نہیں کہہ سکتا کہ مزید اس بات کی کوئی ضرورت نہیں ہے کہ اسلامی وطن کی حدود و ثغور اور جغرافیائی سالمیت کا تحفظ اور دفاع کریں یا مالیہ، خراج، خمس اور زکوۃ کو مزید وصول نہيں کرنا چاہئے؛ جرم و سزا سے متعلق قوانین (Criminal laws) اور دیات و قصاص کو معطل کرنا چاہئے۔ جو بھی اسلامی حکومت قائم کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، وہ اسلامی احکام کے نفاذ کی ضرورت کا انکار کیا ہے اور اس نے دین مبین اسلام کے احکام کی جامعیت اور ابدیت کا انکار کیا ہے"۔ (20)
۔۔۔۔۔۔۔۔
ابو اسد
۔۔۔۔۔۔۔۔
14۔ منتظری، دراسات فی ولایۃ الفقیہ وفقہ دولۃ الاسلامیۃ، ج1، ص238۔
15۔ مجلہ انتظار، سال اول، شمارہ 2، ص18۔
16۔ "قُلْ إِنَّمَا أَعِظُكُم بِوَاحِدَةٍ أَن تَقُومُوا لِلَّهِ مَثْنَى وَفُرَادَى؛ کہئے کہ میں تمہیں بس ایک بات کی نصیحت کرتا ہوں، وہ یہ کہ تم اللہ کے لئے دو دو مل کر اور اکیلے اٹھو"۔ (سورہ سبا، آیت 46)
17۔ "الَّذِينَ آمَنُواْ وَهَاجَرُواْ وَجَاهَدُواْ فِي سَبِيلِ اللّهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ أَعْظَمُ دَرَجَةً عِندَ اللّهِ وَأُوْلَئِكَ هُمُ الْفَائِزُونَ؛ جنہوں نے ایمان اختیار کیا اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں اپنے مال اور جان کے ساتھ جہاد کیا اللہ کے نزدیک مرتبے میں سب سے زیادہ بڑے ہیں اور یہی لوگ کامیاب ہیں"۔ (سورہ توبہ، آیت 20)
18۔ "كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ؛ تم ایک بہترین جماعت ہو جو تمام خلق کے فائدہ کے لئے سامنے لائی گئی ہے نیک باتوں کا حکم دیتے ہو اور بری باتوں سے روکتے ہو"۔ (سورہ آل عمران، آیت 110)
19۔ حر عاملي، وسائل الشيعہ، ج11، ص395.
20۔ امام خمینی، ولایت فقیہ، ج1، ص26 تا 31۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲