اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام آباد میں منعقدہ رحمت للعالمین قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گذشتہ تیس برسوں سے مختلف اسلامی ملکوں میں مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے اور پورے عالم اسلام کو بیحد تکلیف ہوئی ہے لیکن پوری دنیا کے مسلمانوں کو فرانس میں توہین رسالت پر جو تکلیف ہوئی ہے وہ بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ملکوں کو یہ سمجھانا ہوگا کہ توہین رسالت اظہار رائے کی آزادی ہرگز نہیں ہے۔
پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ مسلم سربراہان مملکت کو بھی چاہئے کہ وہ مغربی اداروں اور حکمرانوں کو سمجھائیں کہ گستاخانہ خاکے بنانا اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے بلکہ مسلمانوں کو تکلیف پہنچانا ہے- پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ میں اس معاملے کو عالمی فورم پر اٹھاؤں گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے مغرب میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں کی زندگی عذاب بن جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲