اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افریقی ملک سینیگال کے ساحل پر 200 تارکین وطن کشتی کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ گنجائش سے زیادہ افراد کی موجودگی کی وجہ سے کشتی الٹ گئی۔
ریسکیو ادارے نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے 50 افراد کو زندہ نکال لیا تاہم 140 افراد ڈوب کر لقمۂ اجل بن گئے جبکہ دس افراد لاپتہ ہیں۔ رواں برس کے دوران ہلاکتوں کے اعتبار سے یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔
دنیا بھر میں سالانہ 2 ہزار سے زائد تارکین وطن اچھے مستقبل کی خاطر اپنے گھر بار چھوڑ کر یورپ جانے کی غیر قانونی کوششوں کے درمیان حادثے کا شکار ہو کر یا تو کھلے سمندر میں ڈوب جاتے ہیں یا بند کنٹینرز میں دم گھٹ جانے کے باعث اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲