8 ستمبر 2016 - 17:45
ایرانی سفیر اور کربلا کے امام جمعہ کی ملاقات، چہلم امام حسین (ع) کے اجتماع پر تبادلہ خیال

عراق میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران اور کربلائے معلی کے امام جمعہ نے ایک ملاقات کے دوران رواں سال چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے تاریخی اجتماع کے بہتر انداز میں انعقاد کرنے پر تبادلہ خیال کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران اور کربلائے معلی کے امام جمعہ نے ایک ملاقات کے دوران رواں سال چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے تاریخی اجتماع کے بہتر انداز میں انعقاد کرنے پر تبادلہ خیال کیا.

اس ملاقات کے موقع پر 'حسن دانائی فر' اور اعلی عراقی دینی رہنما آیت اللہ سیستانی کے نمائندے اور امام جمعہ کربلا 'شیخ عبدالمہدی کربلائی' نے اس سال چہلم حضرت سید الشہدا (ع) کے بہتر انعقاد اور انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی.

اس موقع پر ایرانی سفیر نے عراق کی حکومت، مقدسات مقامات کے حکام، مذہبی عمائدین اور عراقی عوام کے چہلم کے تاریخی اجتماع کے انعقاد پر تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس سال بهی یک عظیم اجتماع بہتر انداز میں منعقد کیا جائے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے اس حوالے سے تین مہینے پہلے انتظامی امور پر کام شروع کیا ہوا ہے اور اس حوالے سے ایرانی حکام نے عراقی وزارت داخلہ سمیت متعلقہ حکام کے ساته ملاقاتیں کیں ہیں.

ایرانی سفیر اور کربلا کے امام جمعہ نے زائرین کے لئے ٹرانسپورٹیشن اور رہائش کی سہولیات کے علاوہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے مختلف امور پر تعاون بڑهانے کا جائزہ لیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲