اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور فرانس باہمی تعاون کے ساته خطے میں جاری کشیدہ صورتحال اور جاری جنگوں کو ختم کر سکتے ہیں.
ایران اور فرانس خطے میں جنگ کو ختم کر سکتے ہیں: اعلی ایرانی رہنما
ان خیالات کا اظہار 'علی اکبر ولایتی' نے گزشتہ روز تہران میں فرانسیسی اسپیکر کے ساته ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران اور فرانس کے درمیان مثبت اور ثقافتی تعلقات موجود ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کے ثقافتی تعاون کا قیام عمل میں لایا جائے گا.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یمن اور شام میں امن و استحکام کے لئے ایران اور فرانس باہمی تعاون سے دہشت گردوں کے خلاف مقابلہ کرسکتے ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲