8 ستمبر 2016 - 11:25
ایران کے سرحدی شہر میں آٹھ دہشتگرد ہلاک

ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کے گورنر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں آٹھ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ مغربی آذربائیجان کے گورنرعزیزحسنی نے کہا کہ ان جھڑپوں میں جو سرحدی شہر سردشت کے بفر زون میں پیش آئیں آٹھ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ان جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز کو کسی طرح کانقصان نہیں پہنچا ہے - سردشت کے گورنرنے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ انہوں نے کہاکہ مزید خبروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سردشت صوبہ مغربی آذربائیجان کے جنوب میں عراق کی سرحد کے پاس واقع ہے۔ دہشتگردوں نے دو مہینے قبل صوبہ کرمانشاہ کے شہر دالاھو کے رکن پارلیمنٹ حشمت اللہ فلاحت پیشہ کی گاڑی پر حملہ کیا تھا۔ یہ حملہ ریجاب علاقہ میں ہوا تھا۔ دہشتگردوں کے اس حملے میں صوبے کے ویٹرینیری شعبے کے ایک عھدیدار ڈاکٹر حبیب اللہ نیک عزم اور دالاھو کی گورنر کی گاڑی کا ڈرائیور شہید ہوگئے تھے۔

صوبہ کرمانشاہ میں سپاہ نبی اکرم (ص) کی انٹلیجنس میں ایک آگاہ ذریعے نے اس دہشتگردانہ واقعے میں تین مشتبہ افراد کی گرفتاری کی خبردی تھی۔ اس ذریعے نے کہا ہے کہ گرفتار شدہ افراد پاک نامی دہشتگرد گروہ کے عناصر ہیں۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سکیورٹی فورسز اور دہشتـگرد عناصر کے درمیان گذشتہ مہنیوں میں بارہا چھڑپیں ہوئی ہیں اور سکیورٹی فورسز نے دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169