7 ستمبر 2016 - 15:14
ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کی آخری زمانےپرتوجہ کا راز

ہالی ووڈ کی آخری زمانے سےمربوط اکثرفلموں میں زمین کے مصلح کو یہودی نسل یا اینگلو سیکسون ﴿Anglo-Saxons﴾ میں سےقراردیا گیا ہے اوراس کا امریکی ہونا ضروری ہے وگرنہ تمام انسان یا تو تباہ وبرباد ہوجائیں گے یا پھرشیطان اورشرکی طاقت کےغلام بن جائیں گے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل مغربی فلم انڈسٹری میں آخری زمانے سے مربوط بننے والے کارٹونوں،فلموں اوراینیمیشنز کے بارے میں مہدویت اورذرائع ابلاغ کے ماہرین کےنقطہ نظرات کا جائزہ لیا جاچکا ہے،لہذا اسی بحث کو جاری رکھتے ہوئےاس مرتبہ دفتراسلامی تبلیغات کے ثقافت وآرٹ سنٹر کی میڈیا نالج انجمن کے سربراہی وفد کی رکن حفیظہ مہدیان سے اس بارے میں گفتگو کی گئی ہےکہ جس کا خلاصہ قارئین کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے۔
انہوں نےکہا ہے کہ ان حالیہ تین چاردہائیوں کے دوران فلم انڈسٹری ہالی ووڈ میں آخری زمانے کے مصلح کے موضوع پربہت زیادہ توجہ دی جارہی ہے لہذا یہ نہیں کہا جاسکتا ہےکہ اس سلسلے میں اتنی زیادہ فلمیں اورکارٹون بنانا فقط ایک اتفاق ہے یا مختلف فلموں کے ڈائریکٹر اپنے نظریاتی یا آرٹ شوق کے تحت یہ کام کررہے ہیں۔ بلکہ ہالی ووڈ میں مسئلہ مصلح اورمنجی پرتوجہ دینا ایک طے شدہ منصوبے کا حصہ ہے۔
محترمہ مہدیان نے مزید کہا ہےکہ ہالی ووڈ کمپنی کا زیادہ ترحصہ صہیونی یہودیوں کے ہاتھوں میں ہے البتہ بہت تھورا حصہ صہیونی عیسائیوں کے ہاتھوں میں بھی ہے۔ اسی بنا پراسے ایک یہودی صہیونی فلم انڈسٹری کا نام دیا جا سکتا ہےکہ جس نے توریت سےاستفادہ کرتے ہوئےاپنی من پسند تفسیرکےساتھ آخری زمانے کے مصلح کو مخاطبین کے ذہنوں میں ڈالنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نےکہا ہےکہ عالم تشیع کی ترقی،ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی اوردنیا میں حقیقی اسلامی تفکر کی پیدائش جیسے واقعات کی وجہ سے ہالی ووڈ فلم انڈسٹری میں آخری زمانے میں طاقت اورحکومت پرکنٹرول کرنےکا موضوع مزید نمایاں ہوگیا ہے۔
انہوں نےکارٹون نائن﴿۹﴾ کہ جو مصلح اورمنجی کا عدد ہے،کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک لمبی نیند سے بیدارہوتا ہے اوراس کی بیداری کے بعد حقیقت کا انکشاف ہوتا ہےاورپھراعداد ماشینوں پرغلبہ حاصل کرلیتے ہیں۔ نائن مختلف قسم کی گڑیوں کو آپس میں متحد کرنے اوردنیا کو ماشینوں کے حملوں سے نجات دلانے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔ لیکن اس کارٹون کے پیچھے ایک راز پوشیدہ ہے اوروہ یہ ہے کہ فراماسونر﴿ Freemasonry﴾ ۹ کےعدد کو دنیا میں بشر کے لیے ایک ابدی اورجاودانی عدد قراردیتے ہیں اورفراماسونری اصولوں کی بنا پریہ عدد نیچے سے اوپر کی طرف کونپل نکلنے کی علامت ہےکہ جس کے اصول مکمل طورپرمادی ہیں۔باالفاظ دیگرنائن﴿۹﴾ نامی کارٹون آخری زمانے کے بعد کا کارٹون اورمصلح پسند ہے اوریہ یہودی عرفان،کابالا اورفراماسونری مفاہیم کا مجموعہ ہے۔
انہوں نےمزید کہا ہےکہ ہالی ووڈ فلم انڈسٹری میں پیش کیے جانے والےمصلح اورمنجی کی شخصیت مکمل طورپرایک سیکولراور ہیومنسٹی شخصیت ہے۔ ہالی ووڈ کی آخری زمانے سےمربوط اکثر فلموں میں مصلح اورنجات دینے والے کو یہودی نسل یا اینگلو سیکسون﴿Anglo-Saxons﴾ میں سے قراردیا گیا ہےکہ جس کا مغربی خصوصا امریکی ہونا ضروری ہے؛کیونکہ اگرمصلح اورمنجی اس نسل سے نہ ہوا اورمغرب کےعلاوہ دیگرمصلحوں پراعتماد کیا گیا تو تمام انسان تباہ ہوجائیں گے یا پھرشیطان اورشرکی طاقت کےغلام بن جائیں گے۔

.....

/169