اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شہرحلب کے الاعظمیہ محلے پر دہشت گردوں کے میزائلی حملے میں ایک خاتون اور دوبچوں سمیت دس عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں-
دہشت گردوں نے حلب کے مشرقی محلوں کا محاصرہ کر کے اس علاقے کے بے گناہ شہریوں پر حملے تیز کردیے ہیں- جنوبی حلب کے فوجی مراکز اور کالجوں کے علاقوں پر شامی فوج کے کنٹرول کے بعد دہشت گردوں کے آنے جانے اور ان کے فوجی ساز و سامان کی منتقلی کے راستے بند ہوگئے ہیں-
اسی طرح مشرقی شام میں واقع دیرالزور کے رہائشی علاقوں میں دہشت گردوں کے حملے میں چار عام فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں- پریس ٹی وی نے بھی بدھ کو رپورٹ دی ہے کہ حمص اور دمشق کے مضافاتی علاقوں میں چار دھماکے ہوئے ہیں- ابھی ان دھماکوں کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲