اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کی رات سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز آل شیخ کے توہین آمیز بیانات کا جواب دیتے ہوئے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ درحقیقت اکثرمسلمانوں اور ایرانیوں کے اسلام کے مابین اور اس نسل پرستانہ انتہاپرستی کے درمیان کہ جس کی وہابی مفتی اور دہشت گرد سعودیہ کے بانی ترویج و تبلیغ کررہے ہیں کوئی مشابہت نہیں پائی جاتی -
سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز آل شیخ نے منگل کو دعوی کیا تھا کہ ایرانی مسلمان نہیں ہیں- جبکہ داعش دہشت گرد گروہ کے افکار و عقاید کا سرچشمہ، سعودی عرب کے مفتیوں کے فتوے اور وہابی فرقہ ہے کہ جو حقیقی اسلام محمدی کے متضاد ہے- سعودی مفتیوں کے فتؤوں نے عالم اسلام میں اسلام کی شبیہ بگاڑ کر رکھ دی ہے اور شام، عراق، یمن اور دیگراسلامی ممالک میں ہزاروں مسلمانوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا ہے-
.....
/169