اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے محکمہ شماریات او این ایس نے دو ہزار پندرہ کے مقبول ترین ناموں کی جو فہرست جاری کی ہے اس میں ایک بار پھر محمد نام کو سب سے مقبول نام قرار دیا گیا ہے-
برطانوی محکمے کے مطابق محمد نام مقبولیت اور پسندیدگی کے اعتبار سے سرفہرست سو ناموں میں پہلی بار انیس سو چوبیس میں داخل ہوا تھا جس کے بعد سے اس کی مقبولیت میں ہر برس اضافہ ہوتا گیا-
اس سے پہلے دو ہزار چودہ میں بھی محمد نام برطانیہ میں مقبولیت کے لحاظ سے سرفہرست تھا- دو ہزار پندرہ میں برطانیہ میں سات ہزار پانچ سو ستر بچوں کے نام محمد رکھے گئے۔
.......
/169