اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد لاریجانی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کے تقرر کی بنیاد بعض ملکوں کے دوہرے رویئے اور امتیازی سلوک بالخصوص انسانی حقوق کے سلسلے میں ان کی یہ روشیں ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق ایران کے امور میں خصوصی رپورٹر احمد شہید اپنی میعاد کے ختم ہونے سے ایک سال پہلے اپنے عھدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں اور وہ نومبر میں اپنی جگہ عاصمہ جہانگیر کو دے رہے ہیں۔ ایران نے کہا ہے کہ وقت سے پہلے ایران کے امور میں خصوصی رپورٹر کا معین کیا جانا ظاہر کرتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے خصوصی رپورٹر کا تقرر ناکارآمد اور عبث رہا ہے۔
احمد شہید جو مالدیپ کے سفارتکار ہیں انہیں گیارہ جون دوہزار گیارہ کو اقوام متحدہ نے ایران کے سلسلے میں خصوصی رپورٹر مقرر کیا تھا انہوں نے ایران کےخلاف رپورٹیں شائی کی تھیں۔
.......
/169