اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیرخارجہ منگل کے روز جنوبی ایشیا اقوام کی تنظیم، آسیان کے اجلاس میں شرکت کے لئے لاؤس جائیں گے جہاں وہ آسیان خیرسگالی-تعاون کے معاہدے میں شمولیت کے لئے اس پر دستخط کریں گے.
'محمد جواد ظریف' کی اسیان تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت سے اسلامی جمہوریہ ایران اور آسیان تنظیم کے ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ ملے گا.
گزشتہ ماہ لاؤس کے دارالحکومت وینتیان میں آسیان تنظیم کے وزرائے خارجہ کی 49ویں نشست منعقد ہوئی جس میں رکن ممالک نے اسلامی جمہوریہ ایران سمیت چلی، مراکش اور مصر کی آسیان خیرسگالی اور تعاون معاہدے میں باقاعدہ شمولیت پر اتفاق کیا.
رواں ہفتے لاؤس میں آسیان تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان بشمول امریکہ، چین، آسٹریلیا، نیو زلینڈ، روس، بهارت اور دیگر مشاورتی ارکان شریک ہوں گے.
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایران کی آسیان تعاون معاہدے میں باقاعدہ شمولیت سے علاقائی تعاون کو ایک نئی جان ملے گی جس سے ایران اور آسیان ممالک کے تعاون کی فضا کو بهی وسعت ملے گی.
اس وقت ایران اور آسیان ممالک کے 10 رکن ممالک کے درمیان ساته سفارتی تعلقات قائم ہیں اور تنظیم کہ چه ملک بشمول انڈونشیا، ملائیشیا، تهائی لینڈ، فلپائن، ویت نام اور برونائی کے سفارتخانے ایرن میں قائم ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲