اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ہزاروں افراد نے اپنے ملک کے صدر کے جلوس جنازے میں شرکت کی- ازبکستان کے صدر اسلام کریم اف جمعہ کو برین ہیمبرج کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے- ان کے جسد خاکی کو ان کے آبائی شہر سمرقند منتقل کیا گیا جہاں انھیں سپرد خاک کر دیا گیا۔ دارالحکومت تاشقند میں ہزاروں کی تعداد میں ازبک شہریوں نے اپنے مرحوم صدر کو جذباتی انداز میں رخصت کیا- لوگ اپنے ہاتھوں میں پھول اٹھائے تھے-
انیس سو نوے میں سویت یونین کا شیرازہ بکھرنے اور ازبکستان کے خود مختار ہونے کے بعد سے اسلام کریم اف ہی اس ملک کے صدر تھے- کہا جاتا ہے کہ ازبکستان کی بتیس ملین آبادی میں نصف آبادی ایسی ہے جو ان کے صدر بننے کے بعد پیدا ہوئی ہے- ازبکستان کے صدر کی آخری رسومات میں دنیا کے مختلف ملکوں کے اعلی حکام منجملہ روس کے وزیراعظم دیمیتری مددودف اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے شرکت کی۔
.......
/169