3 ستمبر 2016 - 08:51
صدر حسن روحانی کا ازبک صدر کے انتقال پر تعزیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ازبکستان کے صدر اسلام کریموف کے انتقال پرتعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ااسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ازبکستان کے صدر اسلام کریموف کے انتقال پرتعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ صدر روحانی نے اپنے پیغام میں ازبکستان کے صدر کے انتقال پر ازبکستان کی حکومت اور عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے ۔ صدر روحانی نے ایرانی حکومت اور عوام کی طرف سے مرحوم صدر کریموف کے خاندان ، ازبکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

.......

/169