اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ترکی میں موجود تیس لاکھ شامی پناہ گزینوں کے لئے رہائش کا انتظام کرنے کی غرض سے مالی امداد دینے کے یورپ کے وعدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپ نے مالی امداد کا جو وعدہ کیا تھا وہ اب تک پورا نہیں کیا ہے اور یورپ نے بہت ہی معمولی رقم یونیسف کو فراہم کی ہے۔
اردوغان نے ترکی میں موجود شامی پناہ گزینوں کے لئے یورپی ملکوں کی جانب سے اپنے وعدوں پر عمل نہ کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک اکیلے پناہ گزینوں کے بحران سے نہیں نمٹ سکتا- ترک صدر جولائی کے آخر میں بھی یورپی ملکوں پراس سلسلے میں وعدہ خلافی کا الزام لگا چکے ہیں -
یورپی ملکوں کی جانب سے تارکین وطن کے سیلاب کو روکنے کے لئے گذشتہ سترہ مارچ کو یورپی یونین اور ترکی کے درمیان ایک سمجھوتے پر دستخط ہوئے تھے تاہم ترکی میں انسانی حقوق کے مسائل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تعلق سے ترکی اور یورپ کے موقف میں اختلاف کی وجہ سے اس سمجھوتے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲