اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور وینزویلا کے درمیان سامراجی طاقتوں کے خلاف مزاحمتی کرنے کی مشترکہ پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا کے ساته تعلقات کی توسیع اور مضبوطی کا سلسلہ جاری رہے گا.
یہ بات 'محمدجواد ظریف' نے گزشتہ روز ونزویلا کے دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران اور وینزویلا کی اقوام طویل مدت سے خارجی دباؤ اور سامراجی قوتوں کے سامنے مزاحمت کی ہیں اور دونوں ممالک اس مقصد کے لئے ایک دوسرے کی حمایت کرتے آرہے ہیں.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور ونزویلا کے درمیان مضبوط سیاسی تعلقات قائم ہیں جس کو اقتصادی تعاون کے ذریعے مزید مضبوط کریں گے.
ایران،وینزویلا مشترکہ اقتصادی اجلاس میں وینزویلا کے صدر کے دو نائبان سمیت چه وزیر بهی شریک تهے جس کا ایرانی وزیرخارجہ نے حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے دوسے ملک وینزویلا کے صدر اور ان کی قوم ایران کے ساته تعلقات بڑهانے کی بهرپور حمایت کرتے ہیں.
ظریف نے مزید کہا کہ ان کے ہمراہ اعلی سطحی ایرانی وفد میں بینکنگ، شپنگ، ایکسپورٹ گارنٹی، پیٹرو کیمیکل، زراعت، تیل، توانائی اور دیگر سرکاری اداروں کے نمائندگان شریک ہیں جن کا مقصد وینزویلا کے ساته مذکورہ شعبوں میں مشترکہ تعاون کے قیام کے خواہاں ہیں.
اس موقع پر وینزویلا کی وزیر خارجہ دلسی رودریگز نے کہا کہ ایران اور وینزویلا اوپیک اور غیر وابستہ تحریک جیسی علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے اہم رکن ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے تعاون جاری رہے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲