اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی محمود واعظی نے کہا ہے اسلامی جمہوریہ ایران اور روس باہمی تعاون سے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ بنائیں گے.
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے روسی کمپنی کے ساته معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے تمام تیاریاں کر لی گئی ہیں.
محمود واعظی نے مزید کہا کہ دو ملکی سیٹلائٹس کو اسلامی جمہوریہ ایران میں ڈیزائن کیا جا رہا ہے.
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی وزارت برائے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سیٹلائٹس کی تیاری کے حوالے سے بهرپور کردار ادا کر رہی ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
