اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے روس میں رہبر انقلاب کے نمائندے اور ماسکو کے اسلامی مرکز کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر اکبری جدی سے ملاقات میں اس بات پر تاکید کی کہ روس میں شیعہ علما کونسل کا ایک ادارہ وجود پانا چاہیے۔
حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے مزید کہا: روس میں شیعہ علما کونسل کے وجود سے اس ملک میں شیعہ مذہب کو بھی رسمیت مل سکتی ہے۔
اس ملاقات میں ڈاکٹر اکبری جدی نے اسمبلی کے سکریٹری جنرل کی بات کی تائید میں کہا: اس اقدام کے لیے بات چیت ہو چکی ہے اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ساتھ بھی بات چل رہی ہے انشاء اللہ جلدی ہی اس کا نتیجہ سامنے آئے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲