اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ہلمند کی گورننگ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے افغان فوجی طالبان کی قید میں تھے- طالبان نے بھی ایک بیان جاری کرکے ان افغان فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے- طالبان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں تین طالبان بھی ہلاک ہوئے ہیں- دوسری جانب امریکی فوج نے صوبہ ہلمند میں امریکی ڈرون طیاروں کے دو حملوں کی تصدیق کی ہے تاہم امریکی فوج نے ان حملوں میں افغان فوجیوں کے مارے جانے کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے- امریکی فوج کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے جو تحقیقات کی ہیں ان کے مطابق ان حملوں میں نہ تو کوئی عام شہری مارا گیا ہے اور نہ ہی طالبان کی جیل میں موجود کوئی شخص ہلاک ہوا ہے- دوسری جانب افغان وزارت دفاع نے بھی امریکی ڈرون حملے میں افغان فوجیوں کی ہلاکت کی خبروں کی تردید کی ہے- افغانستان، پاکستان، یمن اور صومالیہ جیسے ملکوں میں امریکی ڈرون حملوں میں عام طورپر عام شہری یا ان ملکوں کے فوجی ہی مارے جاتے ہیں جبکہ امریکہ کا دعوی ہے کہ وہ ان حملوں میں شدت پسندوں اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169