27 اگست 2016 - 05:33
سیاسی،اقتصادی تعاون سے ایران اور بولیویا  کے تعلقات مضبوط ہورہے ہیں: ظریف

محمدجواد ظریف اپنے 120 رکنی وفد کے ہمراہ کیوبا، نیکاراگوا، ایکواڈور اور چلی کے دوروں کے بعد گزشتہ روز بولیویا کے دارالحکومت سنتا کروز پہنچ گئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیرخارجہ نے بولیویا کے ساته موجودہ اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ قریبی تعاون سے دوطرفہ تعلقات مضبوط ہورہے ہیں اور اس مقصد کیلئے ایران اور بولیویا کی قیادت بهی پُرعزم ہیں.

ان خیالات کا اظہار اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ 'محمدجواد ظریف' نے 120 رکنی وفد کے ہمراہ بولیویا کے دورے کے موقع پر مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس اجلاس میں بولویا کے وزرائے خارجہ اور تجارت سمیت نجی اور سرکاری شعبوں سے تعلق کهرنے والی نامور بولیویائی تاجر شخصیات بهی شریک تهے.

محمدجواد ظریف اپنے 120 رکنی وفد کے ہمراہ کیوبا، نیکاراگوا، ایکواڈور اور چلی کے دوروں کے بعد گزشتہ روز بولیویا کے دارالحکومت سنتا کروز پہنچ گئے.

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا چارچ سنبهالنے کے بعد محمدجواد ظریف کا یہ لاطینی امریکہ کا پہلا دورہ ہے.

مشترکہ اقتصادی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران ہمیشہ بولیویا قوم کے شانہ بہ شانہ کهڑا ہے اور ہم دونوں ممالک کے درمیان ملکی اور نجی شعبوں کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کی فضا کو مزید وسعت دینے کے لئے پُرعزم ہیں.

اس موقع پر انہوں نے بولیویا کی حکومت اور قوم کا ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲