26 اگست 2016 - 10:57
شام کے وزیر خارجہ ولیدالمعلم عراق کے دورے پر بغداد پہنچ گئے ہیں

ولیدالمعلم عراق کے دورے پر بغداد پہنچ گئے ہیں۔ جہاں انھوں نے عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی اور وزیر خارجہ ابراہیم جعفری سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولیدالمعلم عراق کے دورے پر بغداد پہنچ گئے ہیں۔ جہاں انھوں نے عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی اور وزیر خارجہ ابراہیم جعفری سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ شام اور عراق کے حکام نے وہابی دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے طریقوں پر بھی غور کیا۔ عراق ، شام اور بعض دیگر عرب اور غیر عرب ممالک کو عالمی وہابی دہشت گردی کا سامنا ہے جسے امریکہ اور سعودی عرب کی سرپرستی حاصل ہے۔

.....

/169