25 اگست 2016 - 14:49
ایرانی وزیرخارجہ وفد کا دورہ ایکواڈور/ دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا چارچ سنبهالنے کے بعد محمدجواد ظریف کا یہ لاطینی امریکہ کا پہلا دورہ ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اعلی سطحی ایرانی وفد کی قیادت میں وزیرخارجہ 'محمد جواد ظریف' نے لاطینی امریکی دوروں کے چوتهے مرحلے میں ایکواڈور کا دورہ کیا اور اس موقع پر دونوں ممالک کے حکام نے تعاون کے معاہدوں پر دستخط کرنے کے علاوہ باہمی تعلقات فروغ پر اتفاق کیا.

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا چارچ سنبهالنے کے بعد محمدجواد ظریف کا یہ لاطینی امریکہ کا پہلا دورہ ہے.

محمدجواد ظریف اپنے 120 رکنی وفد کے ہمراہ کیوبا اور نیکاراگوا کے دوروں کے بعد گزشتہ روز کے ایکواڈور کے دارالحکومت 'کویٹو' پہنچ گئے.

اس دورے کے موقع پر ظریف نے ایکواڈور کے صدر پارلیمنٹ کی اسپیکر، وزیر خارجہ اور ایکواڈور میں مقیم ایرانی شہریوں کے ساته ملاقاتیں کیں.

ظریف کی ان ملاقات میں ایکواڈور کی قیادت نے ایرانی وفد کے لاطینی امریکی دورے پر نہایت خوش کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے ساته تعلقات کی توسیع پر زور دیا.

ایرانی وزیر خارجہ اور ایکواڈور کے رہنماؤں نے اس کے علاوہ مختلف علاقائی اور بین الاقوامی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

اس موقع پر محمدجواد ظریف اپنے ایکواڈور ہم منصب 'گویلیمے لونگ' کے ساته دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی اجلاس میں شرکت کیں. اس نشست کے دوران دونوں ممالک کے حکام نے بینکنگ اور زرعی شعبوں میں تعاون کے حوالے سے تین معاہدوں پر دستخط کئے گئے.

اسی دوران ارنا کے نمائندے کے ساته خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ان کا دورہ ایکواڈور کامیاب رہا اور اس دورے کے ذریعے سے باہمی تعاون بالخصوص بینکنگ روابط کو توسیع دینے کے لئے مدد ملے گی.

ایکواڈور کے دورے مکمل کرنے کے بعد ایرانی وزیرخارجہ اور ان کے ہمراہ اعلی سطحی وفد آج لاطینی امریکی دورے کے چوتهے مرحلے میں 'چلی' پہنچ گئے.

ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد کسی بهی ایرانی وزیر خارجہ کا چلی کا یہ پہلا دورہ ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲